اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی نے راولپنڈی میں قائم مختلف قرنطینہ مراکز کا دورہ کیا،وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت کی مدد و نصرت سے کورونا کا مقابلہ کریں گے۔ معاشرے کے مخیر حضرات بے روز گار اور مستحق افراد کی …
رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کا راولپنڈی میں قائم مختلف قرنطینہ مراکز کا دورہ، فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی نے راولپنڈی میں قائم مختلف قرنطینہ مراکز کا دورہ کیا،وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت کی مدد و نصرت سے کورونا کا مقابلہ کریں گے۔ معاشرے کے مخیر حضرات بے روز گار اور مستحق افراد کی مدد کیلئے آگے بڑھیں۔جاری بیان کے مطابق انہوں نے کینٹ اسپتال میں کئے جانے والے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے کہا کہ نصف ڈسپنسریوں کو کرونا وائرس کیلئے فلٹر سنٹرز میں تبدیل کیا جائے گا اور اس کا آغاز آج منگل سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک بھر میں تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو اپنے حلقوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات کی نگرانی کی خصوصی ہدایت کی ہے، وہ اس کٹھن مرحلے میں آگے آئیں اور عوام کے تحفظ کیلئے کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ خود کوبھی اس وباءسے مکمل طور پر محفوظ بناتے ہوئے تحریک انصاف کے اراکین پارلیمان اپنے حلقوں میں فراہم کردہ طبی سہولیات کے معیار پر نگاہ رکھیں۔








