ریاستی جبر سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ہندوتوا کی سوچ پر عمل پیرا مودی سرکار کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ریاستی جبر سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، 'ہندوتوا کی سوچ پر عمل پیرا، مودی سرکار کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ پاکستان ہر سطح اور ہر فورم پرکشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا۔وزیر خارجہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے …

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ریاستی جبر سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، ‘ہندوتوا کی سوچ پر عمل پیرا، مودی سرکار کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ پاکستان ہر سطح اور ہر فورم پرکشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا۔وزیر خارجہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے بات چیت کررہے تھے جنہوں نے ہفتہ وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد میں سید عبداللہ گیلانی، سید فیض احمد نقشبندی اور حریت لیڈر یسین ملک کے نمائندے رفیق ڈار سمیت آل پارٹیز حریت کانفرنس کے اہم قائدین شامل تھے۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ آمد پر حریت رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔وزیر خارجہ نے حریت قائدین کو وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجہ فاروق حیدر اور آزاد کشمیر کے دیگر پارلیمانی رہنماؤں سے ہونے والی حالیہ ملاقات میں کشمیر کی صورتحال پر کی جانے والی تفصیلی مشاورت سے آگاہ کیا۔حریت کانفرنس کے وفد نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کئے گئے جابرانہ و یکطرفہ اقدامات ، غیر انسانی لاک ڈاؤن، مواصلاتی بندش، بھارتی قابض افواج کے ظلم و ستم اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے حکومت پاکستان اور بالخصوص وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ کی ذاتی کاوشوں کو سراہا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ریاستی جبر سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ ‘ہندوتوا کی سوچ پر عمل پیرا، مودی سرکار کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ پاکستان ہر سطح اور ہر فورم پرکشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گذشتہ چھ ماہ سے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جبرو استبداد کا شکار، مظلوم کشمیریوں کی سسکیاں عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہیں۔کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک پاکستان ہر محاذ پر کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ وفد نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مزید اجاگر کرنے کے حوالے سے وزیرِ خارجہ کو تجاویز بھی پیش کیں اور کہا کہ جس موثر انداز میں پاکستان نے عالمی فورمز پر مظلوم کشمیریوں کی وکالت کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔