اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قانون و انصاف بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ ریاست مخالف عناصر ملک میں انتخابات کو روکنا چاہتے ہیں۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف عناصر ملک میں انتخابات کو ملتوی کرنا چاہتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا مقصد شفاف انتخابات کا …
ریاست مخالف عناصر ملک میں انتخابات کو روکنا چاہتے ہیں، بیرسٹر سید علی ظفر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قانون و انصاف بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ ریاست مخالف عناصر ملک میں انتخابات کو روکنا چاہتے ہیں۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف عناصر ملک میں انتخابات کو ملتوی کرنا چاہتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا مقصد شفاف انتخابات کا اہتمام کرنا ہے اور اس مقصد کے لیے نگران حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے سمیت انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے اہم و موثر اقدامات کیے ہیں۔








