ریاض ۔21اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی الشیخ نے اعلان کیا کہ ریاض سیزن 2024 نے اپنے آغاز کے ایک ہفتے کے اندر 20 لا کھ سیاحوں کی توجہ حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔العربیہ کےمطابق ریاض سیزن 2024 کے دوران پانچ اہم علاقوں میں سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔ بولیورڈ ورلڈ، کنگڈم ایرینا، بلیوارڈ سٹی، دی وینیو اور …
ریاض سیزن 2024، ایک ہفتے کے دوران 20 لاکھ سیاحوں کی آمد

مزید خبریں
ریاض ۔21اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی الشیخ نے اعلان کیا کہ ریاض سیزن 2024 نے اپنے آغاز کے ایک ہفتے کے اندر 20 لا کھ سیاحوں کی توجہ حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔العربیہ کےمطابق ریاض سیزن 2024 کے دوران پانچ اہم علاقوں میں سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔ بولیورڈ ورلڈ، کنگڈم ایرینا، بلیوارڈ سٹی، دی وینیو اور السویدی پارک نمایاں پانچ مقامات کے علاوہ رواں سال بلیوارڈ ورلڈ نےسیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے رقبے میں 30 فیصد توسیع کی تھی۔ ان علاقوں میں سعودی عرب، ترکیہ ، ایران، افریقا اور کورچیول شامل ہیں۔ دنیا بھر سے 300 ریستوران ، کیفے اور 890 سے زیادہ تجارتی سٹورز سیزن میں شرکت کر رہے ہیں۔
سعودی ایرینا میں ایک تاریخی فائٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں آرٹور بیٹربیف کی لائٹ ہیوی ویٹ ڈویژن میں غیر متنازع چیمپئن کے طور پر تاج پوشی کی گئی۔ اس میچ میں اکثریتی فیصلے سے دمتری بائیول نے فتح حاصل کی۔ یہ بین الاقوامی باکسنگ میں سنگ میل بن گیا۔جہاں تک دی وینیو کی بات ہے سیزن کے اس کے پہلے ایونٹ کا آغاز سکس کنگز سلیم ٹورنامنٹ سے ہوا۔ دنیا کا سب سے مہنگا ٹینس ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا جس میں عالمی درجہ بندی کے چھ نامور سٹارز نے شرکت کی۔ ان پلیئرز میں کارلوس الکاراز، جینک سنر، رافیل نڈال، ڈینیئل میدویدیف، اور ہولگر رون شامل ہیں۔رواں ہفتے السویدی پارک بھارتی تقریبات کی میزبانی کر رہا ہے۔
یہ تقریبات کل منگل تک جاری رہیں گی۔ اس میں مشہور پرفارمنس، روایتی پکوان، اور گانے کے کنسرٹ شامل ہیں۔ بھارتی کمیونٹی، رہائشیوں اور ثقافت سے محبت کرنے والوں کی بڑی تعداد تقریبات میں شرکت کر رہی ہے۔”بولیورڈ سٹی” نئے تفریحی تجربات کر رہا ہے۔ اس میں پب جی موبائل گیم اور کونن کا تجربہ زائرین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب رہا۔ ریستورانوں کے تنوع اور ڈانسنگ فاؤنٹین کے ارد گرد مخصوص ماحول پیدا کیا گیا۔ اس تنوع کے ساتھ ریاض 2024 کا سیزن جاری ہے۔








