ریاض میں 6 ویں اسلامک سولیڈیریٹی گیمز کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

خرم شہزاد ریاض۔7نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 6 ویں اسلامک سولیڈیریٹی گیمز کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ۔ پاکستان کے 54کھلاڑیوں پر مشتمل دستے سمیت57اسلامی ممالک کے کھلاڑی ان کھیلوں میں شریک ہورہے ہیں ، کل(ہفتہ)کو باقاعدہ کھیلوں کے مقابلے شروع ہونگے ۔ افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کی تاریخ اور ثقافت سعودی عرب کے قومی پرچم اور چاند و ستارہ کی علامت لائٹ ایفیکٹس کے ساتھ …

خرم شہزاد

ریاض۔7نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 6 ویں اسلامک سولیڈیریٹی گیمز کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ۔ پاکستان کے 54کھلاڑیوں پر مشتمل دستے سمیت57اسلامی ممالک کے کھلاڑی ان کھیلوں میں شریک ہورہے ہیں ، کل(ہفتہ)کو باقاعدہ کھیلوں کے مقابلے شروع ہونگے ۔ افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کی تاریخ اور ثقافت سعودی عرب کے قومی پرچم اور چاند و ستارہ کی علامت لائٹ ایفیکٹس کے ساتھ نمایاں کی گئی۔جمعہ کی رات سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 6 ویں اسلامک سولیڈیریٹی گیمز 2025 کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں تلاوت کلام پاک کے بعد سعودی عرب کی تاریخ اور ثقافت اجاگر کی گئی ۔

فضا میں سعودی عرب کے قومی پرچم کو نمایا ں کیا گیا ۔ ان کھیلوں کے مقابلوں میں تین ہزار سے زائد اتھلیٹس 23 کھیلوں کے 270ایونٹس میں شرکت کریں گے۔پاکستان کے 54اتھلیٹس چھٹے اسلامی یکجہتی گیمز میں شریک ہیں ۔پاکستان کے 34مرداور20خواتین کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ اولمپک گولڈ میڈ لسٹ ارشد ندیم بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اسلامی یکجہتی گیمزکا سلوگن ایک قوم ہے۔چھٹی اسلامی یکجہتی گیمز21نومبر تک جاری رہیں گے۔ افتتاحی تقریب میں تعاون اور بھائی چارے کا پیغام واضح طور پر نمایاں تھا۔

تقریب کے مظاہروں،ٹیموں کی پریڈ اور کمیونٹی سرگرمیوں کے ذریعے اسلامی ممالک کے مابین یکجہتی اور بھائی چارے کا اظہار ہوا۔ اسلامی یکجہتی کھیلوں میں دنیا کے 57 ممالک کی ٹیموں کے مابین فٹ بال ، فٹسال ، باکسنگ ، جوڈو ، سوئمنگ ، ٹیبل ٹینس ، ویٹ لفٹنگ ، مایو تھائی ، ای سپورٹس ، ہینڈ بال ، ڈیوایتھلون ،ٹائیکوانڈو ، ایتھلیکٹس ، باسکٹ بال ، فنسنگ ، ایتھلیٹکس جمپ ، کیمل ریس ، ریسلنگ ،جیو جستو ، پیرا پاور لفٹنگ ، ایکئیسٹریئن گیمز ،کراٹے ، ووشو کے شاندار مقابلے منعقد ہونگے ۔