ریاض۔29دسمبر (اے پی پی):ریاض پبلک ٹرانسپورٹ نے ریاض میٹرو پراجیکٹ کے گرین ٹریک پر وزارت خزانہ سٹیشن کوکل(29 دسمبر سے) کھولنے کا اعلان کیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق یکم دسمبر کو میٹرو پراجیکٹ کے 6 ٹریک میں سے پہلے مرحلے میں 3 ٹریکس کا افتتاح کیا گیا تھا، جس کے بعد مزید دو ٹریک کھولے گئے، اب مجموعی طور پر میٹرو کے پانچ ٹریک آپریشنل ہیں۔ چھٹے ٹریک اورنج لائن …
ریاض پبلک ٹرانسپورٹ کا ریاض میٹرو کے گرین ٹریک پر وزارت خزانہ سٹیشن آج کھولنے کا اعلان

مزید خبریں
ریاض۔29دسمبر (اے پی پی):ریاض پبلک ٹرانسپورٹ نے ریاض میٹرو پراجیکٹ کے گرین ٹریک پر وزارت خزانہ سٹیشن کوکل(29 دسمبر سے) کھولنے کا اعلان کیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق یکم دسمبر کو میٹرو پراجیکٹ کے 6 ٹریک میں سے پہلے مرحلے میں 3 ٹریکس کا افتتاح کیا گیا تھا، جس کے بعد مزید دو ٹریک کھولے گئے، اب مجموعی طور پر میٹرو کے پانچ ٹریک آپریشنل ہیں۔
چھٹے ٹریک اورنج لائن پر سروس کا آغاز 5 جنوری سے کیا جائے گا جو مدینہ منورہ شاہراہ کے لیے ہے۔ریاض میٹرو کے 6 ٹریکس ہیں جن کی مجموعی لمبائی 176 کلو میٹر جبکہ سٹیشنز کی تعداد 85 ہے جن میں 4 مرکزی سٹیشنز شامل ہیں۔واضح رہے کہ اپریل 2012 میں سعودی کابینہ نے ریاض میں ٹریفک کے رش کوکنٹرول کرنے کے لیے میٹرو منصوبے کی منظوری دی تھی جس کے بعد منصوبے پر کام شروع کردیا گیا تھا۔






