صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ریسکیو آپریشنز کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے،
ریسکیو آپریشنز کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے،خواجہ سلمان رفیق
لاہور۔6جون (اے پی پی):صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ریسکیو آپریشنز کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے،
صوبائی کابینہ نئے ویئر ہائوسز کے قیام کیلئے 7.17 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے چکی ہے،13 کٹائو مخالف سکیمیں مکمل کی گئیں جبکہ 30 ہزار سے زائد افراد اور 12 ہزار ایکڑ زمین کو محفوظ بنایا گیا ہے،سیلاب 2025 کے متاثرین کے نقصانات کا 49 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم سے ازالہ کر چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹرمینجمنٹ کی منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریوں،نالوں کی ڈی سلٹنگ اور موک ایکسرسائزز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں محکمہ انہار، واسا، محکمہ صحت، زراعت، لائیو سٹاک اور ایمرجنسی سروسز 1122 سمیت تمام متعلقہ اداروں کی مون سون کے لئے ہنگامی پلان، وسائل کی فراہمی اور ریسپانس میکنزم کا جائزہ لیا گیا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے اجلاس کو مون سون بارشوں اور تیاریوں بارے بریفنگ دی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ تمام اضلاع کو مون سون سے قبل ندی نالوں کی صفائی مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،وزیر اعلیٰ کے ویژن کے تحت پنجاب کو فلڈ ریزیلنٹ بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے کہا کہ تمام محکمہ جات کے ہنگامی پلان کے تحت پی ڈی ایم اے پنجاب آئندہ ہفتے صوبائی کنٹیجنسی پلان جاری کر دے گا،پری ڈیزاسٹر اور پوسٹ ڈیزاسٹر میکانزم کو موثر بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے پنجاب کی استعداد کار بڑھانے کیلئے راجن پور، سرگودھا اور جھنگ میں نئے ویئر ہائوسز تعمیر کئے جا رہے ہیں،پنجاب کے پانچوں دریائوں اور ہل ٹورنٹس میں وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر رسک اسسمنٹ سروے جاری ہے جو30 جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ نجی کشتیوں کی میپنگ، کشتی رانوں کی تربیت اور خواتین کشتی رانوں کی بھرتی وتربیت بھی شامل ہے تاکہ واٹر ریسکیو آپریشنز مزید مضبوط ہوں۔انہوں نے کہاکہ یہ تمام اقدامات سیلاب اور آبی خطرات سے بچائو کے لئے موثر ثابت ہوں گے۔









