راولپنڈی۔13جنوری (اے پی پی):پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 مری نے سرمائی سیزن ایمرجنسی کور پلان کے تحت ضلع مری میں اپنی امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز اور مؤثر بنا دیا ہے۔ شدید سردی، برفباری اور سیاحوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر ریسکیو 1122 مری کی ٹیمیں روڈ ٹریفک حادثات، میڈیکل ایمرجنسیز اور دیگر ہنگامی صورتحال پر بروقت کارروائی کے لئے تیار ہیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق سرمائی سیزن کے دوران …
ریسکیو 1122 مری میں سرمائی سیزن ایمرجنسی کور پلان، ٹریفک حادثات، میڈیکل ایمرجنسیز اور ہنگامی صورتحال پر بروقت کارروائی کے لئے تیار

مزید خبریں
راولپنڈی۔13جنوری (اے پی پی):پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 مری نے سرمائی سیزن ایمرجنسی کور پلان کے تحت ضلع مری میں اپنی امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز اور مؤثر بنا دیا ہے۔ شدید سردی، برفباری اور سیاحوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر ریسکیو 1122 مری کی ٹیمیں روڈ ٹریفک حادثات، میڈیکل ایمرجنسیز اور دیگر ہنگامی صورتحال پر بروقت کارروائی کے لئے تیار ہیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق سرمائی سیزن کے دوران پیش آنے والے حادثات اور طبی ایمرجنسیز میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے جس کے پیش نظر سول ہسپتال مری سے انتہائی تشویشناک مریضوں کو بروقت راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔
ریسکیو 1122 مری کا کنٹرول روم 24گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن (24/7) مکمل طور پر آپریشنل ہے جبکہ امدادی ہیلپ لائن 1122 پر موصول ہونے والی ہر ایک کال پر فوری اور مؤثر امدادی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو اہلکاروں کو ہر وقت الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ریسکیو 1122 مری کے اہلکار نہ صرف پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں بلکہ خراب موسم اور دشوار گزار راستوں کے باوجود متاثرہ افراد تک بروقت پہنچ کر امداد فراہم کر رہے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے اور سرمائی سیزن کے دوران تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ریسکیو 1122 مری ایک محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں تاکہ بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔








