ریسکیو 1122 کی جانب سے فوجی فاؤنڈیشن اسکول میں تربیتی سیشن کا انعقاد

ٹریننگ ونگ انچارج ذیشان کی زیرِ نگرانی ریسکیو 1122 ہری پور کی ٹیم نے فوجی فاؤنڈیشن اسکول ہری پور میں طلبہ اور اساتذہ کو ریسکیو 1122 کی سروسز، ابتدائی طبّی امداد اور بنیادی فائر فائٹنگ کے حوالے سے ایک روزہ تربیت فراہم کی

ہری پور۔ 23 ستمبر (اے پی پی):ٹریننگ ونگ انچارج ذیشان کی زیرِ نگرانی ریسکیو 1122 ہری پور کی ٹیم نے فوجی فاؤنڈیشن اسکول ہری پور میں طلبہ اور اساتذہ کو ریسکیو 1122 کی سروسز، ابتدائی طبّی امداد اور بنیادی فائر فائٹنگ کے حوالے سے ایک روزہ تربیت فراہم کی۔ٹریننگ کا مقصد کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال پیش آنے پر بہتر انداز میں اپنی اور دوسروں کی جان و مال کی حفاظت کرنا تھا۔اسکول انتظامیہ نے ایسے مزید ٹرینینگ سیشن کے انعقاد کی خواہش کے بھی ظاہر کی اور ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔