ریسکیو1122خیبر پختونخوا کے ریجنل ڈائریکٹر آپریشنز سنٹرکی سی سی پی اوپشاور سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا

ریسکیو1122خیبرپختونخواکے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر عارف خٹک نے سی سی پی اور پشاور ڈاکٹر میاں سعید سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور، ریسکیو 1122 کی ہنگامی خدمات، مؤثر رابطہ کاری اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

پشاور۔ 17 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو1122خیبرپختونخواکے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر عارف خٹک نے سی سی پی اور پشاور ڈاکٹر میاں سعید سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور، ریسکیو 1122 کی ہنگامی خدمات، مؤثر رابطہ کاری اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان ریسکیو1122پشاورکے مطابق سی سی پی پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے ریسکیو 1122 کی جانب سے عوام کو بروقت اور پیشہ ورانہ ہنگامی خدمات کی فراہمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہنگامی حالات میں ریسکیو 1122 اور پولیس کے درمیان مضبوط رابطہ اور باہمی تعاون مؤثر امدادی کارروائیوں کے لیے نہایت اہم ہے۔ملاقات کے دوران دونوں اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانے، ہنگامی صورتحال میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور عوام کے تحفظ کے لیے مشترکہ طور پر بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

دونوں افسران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عوامی خدمت ایک مشترکہ ذمہ داری ہے اور ریسکیو 1122 اور پشاور پولیس کے درمیان بہتر تعاون سے ہنگامی حالات میں شہریوں کو مزید مؤثر اور بروقت خدمات فراہم کی جا سکتی ہیں۔

مزید خبریں