ریسکیو1122پشاور نے ہوٹل میں لگی آگ پرقابو پالیا

پشاورکےعلاقہ جمیل چوک کے قریب گل بھائی فش ہاٹ ہوٹل میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ۔

پشاور۔ 29 مئی (اے پی پی):پشاورکےعلاقہ جمیل چوک کے قریب گل بھائی فش ہاٹ ہوٹل میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ۔ترجمان ریسکیو 1122پشاورکے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو فائرفائٹرز ٹیم نے پیشہ ورانہ طریقے سے 40 منٹ کے اندر آگ پر مکمل قابو پا لیا۔ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے ہوٹل کے دیگر حصے اور قریبی دکانوں کو نقصان سے بچا لیا گیا۔

مزید خبریں