ریفیوجی ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس، افغان مہاجرین اور پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم دیگر افغان باشندوں سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی

اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور افغانستان کے درمیان افغان۔پاکستان ایکشن پلان برائے امن و استحکام کے تحت مہاجرین سے متعلق قائم ریفیوجی ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس بدھ کو وزارت سیفران میں ہوا۔ افغان وفد کی قیادت افغانستان کی وزارت برائے امور مہاجرین کے نائب وزیر ڈاکٹر عالمہ جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری سیفران محمد اسلم کر رہے تھے۔ اجلاس میں افغان مہاجرین اور …

اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور افغانستان کے درمیان افغان۔پاکستان ایکشن پلان برائے امن و استحکام کے تحت مہاجرین سے متعلق قائم ریفیوجی ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس بدھ کو وزارت سیفران میں ہوا۔ افغان وفد کی قیادت افغانستان کی وزارت برائے امور مہاجرین کے نائب وزیر ڈاکٹر عالمہ جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری سیفران محمد اسلم کر رہے تھے۔ اجلاس میں افغان مہاجرین اور پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم دیگر افغان باشندوں سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر افغان باشندوں کی اپنے ملک باعزت بتدریج اور معینہ مدت میں مکمل واپسی کیلئے باہمی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ افغان باشندوں کی وطن واپسی کیلئے متفقہ مدت اور طریقہ کار کا مشاہدہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کے مابین باقاعدگی کے ساتھ ورکنگ گروپ کو صحیح خطوط پر استوار کرنے کیلئے ایس او پیز پر دستخط کئے جائیں گے۔