اسلام آباد ۔ 03جنوری (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریلویزڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 6 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 16 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری …
ریلویزڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 6 ارب 43 کروڑ روپے جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03جنوری (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریلویزڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 6 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 16 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ڈرائی پورٹ پر سہولیات کی فراہمی کے لئے 28 کروڑ 58 لاکھ، ریلوے سٹیشنز کی تزئین و آرائش کے لئے 25 کروڑ 28 لاکھ، خانپور۔لودھرا سیکشن ٹریک کی بحالی کے لئے 16 کروڑ 53 لاکھ، لودھراں۔ملتان۔ خانیوال کے مختلف سیکشنز پر ریلوے سگنلز کی تنصیب کے لئے 50 کروڑ، 2010ءکے سیلاب سے متاثرہ املاک کے لئے 57 کروڑ 59 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔








