ریلویز کے ترقیاتی کاموں کیلئے اب تک 23 ارب 22 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 23 ارب 22 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے رواں سال ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 28 ارب 6 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈزمختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے خانپور لودھراں سیکشن کیلئے 2 ارب 26 کروڑ، ڈرائی پورٹس پر سہولیات اور اپ گریڈیشن کے لئے 75 کروڑ، ریلوے سٹیشنز کی اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش کیلئے27 کروڑ، ڈیزل الیکٹرک لوکوموٹوز کی سپیشل مرمت کیلئے ایک ارب، سگنلز گیئرز کی تبدیلی کیلئے 80 کروڑ، ڈیزل الیکٹرک لوکوموٹوز8 ارب 17 کروڑ، ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کیلئے2 ارب، سٹاف کوارٹرز کی تعمیر کیلئے 23 کروڑ 45 لاکھ، خانیوال تا رائیونڈ ٹریک کی بحالی کیلئے 42 کروڑ 16 لاکھ، 2010ء کے سیلاب سے متاثرہ املاک کیلئے ایک ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈزجاری کردیئے ہیں۔