ارلیمانی سیکرٹری ریلویز عثمان اویسی نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ ریلوے کے فریٹ میں اضافہ ہوا ہے،ایم ایل ون کے ذریعے ریلوے کو استنبول تک لے جانے کا منصوبہ ہے،ریلوے کی زیر قبضہ اراضی کی بڑی تعداد واگزار کرائی ہے۔
ریلوے کے فریٹ میں اضافہ ،ایم ایل ون کے ذریعے ریلوے کو استنبول تک لے جانے کا منصوبہ ہے،پارلیمانی سیکرٹری ریلویز

مزید خبریں
اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری ریلویز عثمان اویسی نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ ریلوے کے فریٹ میں اضافہ ہوا ہے،ایم ایل ون کے ذریعے ریلوے کو استنبول تک لے جانے کا منصوبہ ہے،ریلوے کی زیر قبضہ اراضی کی بڑی تعداد واگزار کرائی ہے۔
پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی سیکرٹری ریلویز عثمان اویسی نے بتایا کہ 2023ء میں ریلوے کی مال برداری آمدن میں کمی آئی، اس کی وجہ سیلاب تھا تاہم اس کے بعد ریلوے کا مال برداری کا شعبہ منافع میں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ریلوے میں 820 فریٹ ویگنز شامل کرنے کا منصوبہ تھا جس میں 538 شامل کرلی گئی ہیں۔اسی طرح 230 مسافر ویگن ایڈ کرنے کا منصوبہ تھا جس میں سے 60 ایڈ کرلی گئی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ٹریکس کی بہتری کا کام بھی جاری ہے۔








