چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر بجلی چوری اور میٹر ٹیمپرنگ کے خلاف جاری مہم کے دوران لیسکو ناردرن سرکل کی ٹیم نے شاہدرہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے بجلی چوری کو بے نقاب کر دیا۔
ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے بجلی چوری بے نقاب، دو ملزمان گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔14مئی (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر بجلی چوری اور میٹر ٹیمپرنگ کے خلاف جاری مہم کے دوران لیسکو ناردرن سرکل کی ٹیم نے شاہدرہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے بجلی چوری کو بے نقاب کر دیا۔ ترجمان کے مطابق جیا موسی سب ڈویژن اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایک صنعتی کنکشن کو چیک کیا گیا۔ دورانِ چیکنگ انکشاف ہوا کہ ملزمان حامد رضا اور رمضان ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے میٹرز کو کنٹرول کر کے بجلی چوری میں ملوث تھے، جس سے لیسکو کو تقریبا65 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا،کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا جبکہ موقع سے کیبل،میٹر اور ٹرانسفارمر بھی اتار لیا گیا۔ لیسکو چیف نے کہا کہ بجلی چوروں اور میٹر ٹیمپرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔







