رینجرز کی کارروائی، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سکیم 33، سمیرا چوک سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان عبداللہ ولد عصمت اللہ، ندیم احمد ولد راشید احمد اور جنید ولد ابراہیم کو گرفتارکرکے ان کےقبضے سے 1 عدد 30 بور پستول (بغیر لائسنس) بمعہ میگزین اور نقدی برآمدکرلی

کراچی۔ 05 جون (اے پی پی):پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سکیم 33، سمیرا چوک سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان عبداللہ ولد عصمت اللہ، ندیم احمد ولد راشید احمد اور جنید ولد ابراہیم کو گرفتارکرکے ان کےقبضے سے 1 عدد 30 بور پستول (بغیر لائسنس) بمعہ میگزین اور نقدی برآمدکرلی۔جمعہ کوترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کراچی کے علاقوں جمالی پل، سمیراچوک، سرسید چوک اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، موٹرسائیکل چوری، موبائل فون اور نقدی چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔گرفتار ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کیلئے اسلحہ کرائے پر لیتے تھے۔گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ اور برآمد شدہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔اطلاع دینےوالے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

مزید خبریں