پنجگورمیں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام ریاستی ادارے متحد، متحرک اور پرعزم ہیں:وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کے عوام اور حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام ریاستی ادارے متحد، متحرک اور پرعزم ہیں۔

کوئٹہ۔ 05 جون (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کے عوام اور حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام ریاستی ادارے متحد، متحرک اور پرعزم ہیں۔وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری کردہ بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گرد بلوچستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں، تاہم ان کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے اعلی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنایا اور علاقے میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے موثر کردار ادا کیا۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک دشمن عناصر اور ان کے غیر ملکی سرپرستوں کو بلوچستان کے پرامن ماحول کو سبوتاژ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیر اعلی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام ریاستی ادارے متحد، متحرک اور پرعزم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیاب کارروائیوں میں حصہ لینے والے بہادر افسران اور جوان پوری قوم کے خراجِ تحسین کے مستحق ہیں اور قوم ان کی خدمات، قربانیوں اور عزم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

مزید خبریں