ملتان ۔21نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی اموراورقومی اسمبلی کے رکن ملک عامرڈوگرنے ریڈیوپاکستان ملتان میں 500افرادکے لئے آڈیٹوریم کی تعمیر کااعلان کیاہے ،یہ آڈیٹوریم تمام جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ہوگااوراس کی تعمیر کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی ۔ریڈیوپاکستان ملتان کی گولڈن جوبلی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے ملک عامرڈوگرنے کہاکہ ریڈیوپاکستان وہ ادارہ ہے جس نے ہمیں پاکستان …
ریڈیوپاکستان ملتان میں پانچ سوافرادکے لئے جدید ترین آڈیٹوریم تعمیر کیاجائے گا، ملک عامرڈوگر

مزید خبریں
ملتان ۔21نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی اموراورقومی اسمبلی کے رکن ملک عامرڈوگرنے ریڈیوپاکستان ملتان میں 500افرادکے لئے آڈیٹوریم کی تعمیر کااعلان کیاہے ،یہ آڈیٹوریم تمام جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ہوگااوراس کی تعمیر کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی ۔ریڈیوپاکستان ملتان کی گولڈن جوبلی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے ملک عامرڈوگرنے کہاکہ ریڈیوپاکستان وہ ادارہ ہے جس نے ہمیں پاکستان کے قیام کی خبرسنائی اورپہلی بار ممتاز براڈکاسٹر مصطفی ہمدانی کی آوازمیں ریڈیوپاکستان کالفظ فضائوں میں گونجاتھا۔ انہوں نے کہاکہ ریڈیوپاکستان ملتان کاایک خوبصورت ماضی ہے ۔یہ اس خطے کی آواز ہے اوراس نے گزشتہ پچاس برسوں کے دوران اس علاقے کی تہذیب ،ثقافت ،ادب اورفنون لطیفہ کے فروغ کے لئے گراں قدرخدمات انجام دیں ۔انہوں نے کہاکہ گولڈن جوبلی کی تقریب میں میڈم ثریاملتانیکرکے ہمراہ مہمان کے طورپرشرکت کرنامیرے لئے باعث اعزازہے ۔انہوں نے کہاکہ ثریاملتا ن ایک عظیم فنکارہ ہیں اورہمیں اس بات پرفخرہے کہ ان کاتعلق ہماری دھرتی سے ہے ۔ملک عامرڈوگرنے مزیدکہاکہ دنیابھرمیں ریڈیوذرائع ابلا غ میں انتہائی اہمیت رکھتاہے ،بدقسمتی سے ہمارے ہاں میڈیاچینلزکے آنے کے بعد ریڈیوکے کردار کو نظراندازکردیاگیا،ریڈیونے ہمیشہ شعوروآگاہی کی فراہمی اوراطلاعات تک رسائی میں اہم کرداراداکیا۔انہوںنے مزیدکہاکہ ملتان ریڈیوکے ساتھ میری دیرینہ وابستگی ہے اوریہ ادارہ میرے محلے میں موجودہے اورچندقدم کے فاصلے پرمیری رہائش گاہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ ریڈیوملتان کی ترقی کے لئے مجھ سے جوبھی ممکن ہوا میں ضرور کروں گا۔قبل ازیں ملک عامرڈوگرنے نوتعمیر شدہ ثریاملتانیکرمیوزک سٹوڈیوکابھی افتتاح کیااورمیڈم ثریاملتانیکر کے ہمراہ ریڈیوپاکستان ملتان کی پچاسویں سالگرہ کاکیک کاٹا ۔اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما قربان فاطمہ بھی موجودتھیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریڈیوپاکستان ملتان کی سٹیشن ڈائریکٹرکوثرثمرین نے کہاکہ ریڈیوملتان کاشمار پاکستان کے سب سے خوبصورت مراکزمیں ہوتاہے ،یہاں جدید ترین سہولتیں اورسٹوڈیوزموجودہیں ،یہ ریڈیوگزشتہ پچیس برسوں سے اس خطے کی آوازہے ۔ریڈیوپاکستان ملتان نے علاقے کے مسائل اجاگرکرنے اورلوگوں کو باخبررکھنے میں ہمیشہ نمایاں کرداراداکیا۔تقریب میں سابق ڈی جی ریڈیوپاکستان خورشید ملک ،نامورگلوکارہ ثریاملتانیکر،راحت ملتانیکرسمیت زندگی سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامورشخصیات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔








