اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ریڈیو اور پی ٹی وی کی عظمت رفتہ بحال کرنا ہمارا مقصد ہے، آلات کی جدت اور پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے کے لئے مینجمنٹ لیول پر اقدامات کررہے ہیں، ہم نے ادارے کو خودانحصار بنانا ہے، ادارے کی بہتری کے لئے اصلاحات پر کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ریڈیو …
ریڈیو اور پی ٹی وی کی عظمت رفتہ بحال کرنا ہمارا مقصد ہے، آلات کی جدت اور پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے کے لئے مینجمنٹ لیول پر اقدامات کررہے ہیں‘شبلی فراز

مزید خبریں
اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ریڈیو اور پی ٹی وی کی عظمت رفتہ بحال کرنا ہمارا مقصد ہے، آلات کی جدت اور پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے کے لئے مینجمنٹ لیول پر اقدامات کررہے ہیں، ہم نے ادارے کو خودانحصار بنانا ہے، ادارے کی بہتری کے لئے اصلاحات پر کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ریڈیو پاکستان پشاور اور پی ٹی وی پشاور سنٹر کے دروہ کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا۔ وزیر اطلاعات نے ریڈیو سنٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔ اسٹیشن ڈائریکٹر نے وفاقی وزیر کو ریڈیو پشاور کی ورکنگ اور مختلف شعبوں کے امور سے متعلق بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سینئر آرٹسٹوں کو صحت کارڈ ملنے چاہیں،ان فنکاروں کا ایک ڈیٹا بیس ضروری ہےان آرٹسٹوں نے قوم کی خدمت کی اور ملکی ثقافت کو اجاگر کیااور زندگی کا.بہترین وقت ریڈیوپاکستان کو دیا ہے۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ باقاعدہ ڈیٹا مرتب کیا جائے اور فنکاروں کی معاشی حالت کے بارے میں وزارت کو آگاہ کیا جائے۔ ریڈیو پاکستان پشاور میں بڑی بڑی شخصیات نے خدمات سرانجام دی ہیں، ریڈیو اور پی ٹی وی کی عظمت رفتہ بحال کرنا ہمارا مقصد ہے۔ انہون نے کہا کہ آلات میں جدت ضروری ہے اور ہم جدت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ شبلی فراز نے مزید کہا کہ ریڈیو مواصلات کا اہم ذریعہ ہے، حکومتی پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کی ضرورت ہے جس کے لئے ریڈیو اپنا موثر کردار ادا کر سکتا ہے، صحت انصاف کارڈ کے حوالے سے عوام میں مزید آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ سائنسی بنیادوں پر کام کو آگے بڑھانا ہو گا، ہم نے ایک میکنزم بنانا ہے جس میں آڈیننس کی میپنگ ہو سکے اور مانیٹرنگ اورفیڈ بیک کے نظام کو موثر بنایا جا سکے۔ شبلی فراز نے کہا کہ ماضی میں حکومتوں نے اداروں میں بے تحاشہ بھرتیاں کیں جس سے ادارے معاشی طور پر کمزور ہوئے ہم ادارہ جاتی اصلاحات لا رہے ہیں تا کہ اداروں کو مظبوط بنایا جا سکے۔ اپنے دورہ پشاور کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز پاکستان ٹیلی ویژن پشاور مرکز بھی گئے جہاں آمد پر جنرل مینیجر اورنگزیب آفریدی نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی وی وزارت اطلاعات کا اہم ادارہ ہے، پی ٹی وی کی عظمت رفتہ کو بحال کرنا ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کو مزید بہتر اور مضبوط بنانا ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن پشاور مرکز نے ماضی میں اچھے اچھے پروگرام پیش کئے، آلات کی جدت اور پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے کے لئے مینجمنٹ لیول پر اقدامات کررہے ہیں، ہم نے ادارے کو خود انحصار بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی بہتری کے لئے اصلاحات پر کام جاری ہے۔








