راولپنڈی۔ 12 مارچ (اے پی پی)وفا قی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ر اولپنڈی میںپنجاب ہاﺅ س میں آئی ٹی کی یو نیورسٹی بنانے جا ر ہے ہیں،جس کا افتتاح رواں سال ہی ہو گا اور یہ ملک میں خواتین کی تیسری بڑی یو نیورسٹی ہو گی۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی ویمن یو نیورسٹی میں پہلی سٹو ڈنٹس کو نسل کی …
ر اولپنڈی میںپنجاب ہاﺅ س میں آئی ٹی کی یو نیورسٹی بنانے جا ر ہے ہیں،وفا قی وزیر شیخ رشید احمد

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 12 مارچ (اے پی پی)وفا قی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ر اولپنڈی میںپنجاب ہاﺅ س میں آئی ٹی کی یو نیورسٹی بنانے جا ر ہے ہیں،جس کا افتتاح رواں سال ہی ہو گا اور یہ ملک میں خواتین کی تیسری بڑی یو نیورسٹی ہو گی۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی ویمن یو نیورسٹی میں پہلی سٹو ڈنٹس کو نسل کی حلف برداری کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب کا آغا ز تلاوت قرآن پاک اور قو می ترانے سے کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمدکا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی دوسری بڑی ویمن یو نیورسٹی کا اجراءمیرے لئے باعث فخر ہے جس میں ہماری تین ہزار بیٹیاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم خواتین کی تیسری بڑی یو نیورسٹی ر اولپنڈی میںپنجاب ہاﺅ س میں آئی ٹی کی یو نیورسٹی بنانے جا ر ہے ہیں،جس کا افتتاح رواں سال ہی ہو گا جبکہ چوتھی یو نیورسٹی ریلوے یو نیورسٹی ہو گی جس کی تعمیر ایک سال میں مکمل ہوجائے گی یونیورسٹی کے لئے زمین پاکستان ریلوے فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک وہ وقت تھا کہ ہم خواتین کی تعلیم میں ساتائیسویں نمبر پر تھے ،جبکہ آج ہم پاکستان میں خواتین کی تعلیم میںنمبر ون پر ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے اس شہر کے پسماندہ علاقو ں میں تعلیم پھیلانے کا فیصلہ کیا۔آج زیادہ تر کالجز آپ کو پسماندہ علاقوں میں نظر آیئں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جلد ہی ہم دو نرسنگ کالجز بھی بنانے جا ہے ہیں۔کیو نکہ ملک کے ہسپتالوں میں نرسنگ کی بہت ڈیمانڈ ہے۔ انہوں نے کہ میں چا ہتا ہوں کہ اس شہر کی بیٹیاں گھروں میں نہ بیٹھی رہیں بلکہ اپنی تعلیم کو استعمال کرتے ہو ئے معاشرے میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج تک کنٹونمنٹ میں کو ئی سویلین کالج نہیں تھا اسی سال ہم نے کالج مکمل کیا ہے ،جبکہ رواں مہینے میں وہ پنجاب گورنمنٹ کو ٹرانسفر ہو جائے گااور رواں ماہ ہی داخلے شروع ہو جایئں گے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ماں بچہ ہسپتال رواں سال ہی مکمل ہو جائے گا جو کہ چار سو چالیس بیڈ پر مشتمل ہے۔جس میں چودہ جدید آپریشن تھیڑ بنا رہے ہیں تا کہ ہماری خواتین کو دوران زیچگی بہتر سہولتیں میسر ہوں اسی طرح دو کالجز ایک رحیمہ آباد اور دوسرا خیابا ن کالجز کے لئے بھی کو ششیں جاری ہیں۔انہوں نے طلباءسے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کامیاب زندگی گزارنے کے لئے محنت سب سے اولین راستہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روالپنڈی وقار النساءکالج کو بھی رواں ماہ ہم نے پا نچ کروڑ کے فنڈز فراہم کئے ہیںتا کہ کا لج کو مزید بہتر کیا جا سکے۔ یو نیورسٹی چا نسلرپر فیسر ڈاکٹر عالیہ سہیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کالج کویو نیورسٹی کا درجہ دینے پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا، تعلیمی میدان میں وفاقی وزیر شیخ رشید کی کو ششوں کو سراہتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف راولپنڈی ویمن یو نیورسٹی بلکہ فا طمہ جناح ویمن یو نیورسٹی کے قیام کے لئے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کی انتھک کوششوں کو فراموش نہیں کیا سکتا۔انہوں نے کہا کہ اداروں کو درسگاہ بنانا اور ان کو فنکشل بنانے کا ہنر ان کی معاونت کے بغیر ممکن نہیں تھا ۔ تقریب کے آخر میں یو نیورسٹی سٹا ف اور اور عہدایداران میں سرٹییفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔








