زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، زرعی ادویات، کھاد اور دیگر زرعی سازوسامان کی مناسب قیمت پر فراہمی کے لئے ایک موثر اور جامع پالیسی ہونی چاہئے،صدر ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد ۔ 17ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں کہا کہ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہماری نصف سے زائد آبادی زراعت سے وابستہ ہے۔ زرعی شعبے کی ترقی بھی آبی ذخائر میں اضافے سے مشروط ہے۔ موجودہ حکومت نے اپنے منشور میں قوم سے اس شعبے کی ترقی کا وعدہ کیا ہے۔ اس سلسلے …

اسلام آباد ۔ 17ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں کہا کہ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہماری نصف سے زائد آبادی زراعت سے وابستہ ہے۔ زرعی شعبے کی ترقی بھی آبی ذخائر میں اضافے سے مشروط ہے۔ موجودہ حکومت نے اپنے منشور میں قوم سے اس شعبے کی ترقی کا وعدہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں زرعی ادویات، کھاد اور دیگر زرعی سازوسامان کی مناسب قیمت پر فراہمی کے لئے ایک موثر اور جامع پالیسی ہونی چاہئے اور اس سلسلے میں ماہرین اور کاشتکاروں کے ساتھ ضروری صلاح مشورے کا نظام بھی قائم کرنا چاہئے۔