زرداری اور اومنی گروپ دن بدن بری طرح بے نقاب ہو رہے ہیں،ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ زرداری اور اومنی گروپ دن بدن بری طرح بے نقاب ہو رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کے 2 ارب 10 کروڑ روپے ابھی ریکور ہو گئے ہیں اور یہ ابھی ابتداءہے، آنے والے دنوں میں دہائیوں کی کرپشن مزید بے نقاب ہو گی جس طرح …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ زرداری اور اومنی گروپ دن بدن بری طرح بے نقاب ہو رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کے 2 ارب 10 کروڑ روپے ابھی ریکور ہو گئے ہیں اور یہ ابھی ابتداءہے، آنے والے دنوں میں دہائیوں کی کرپشن مزید بے نقاب ہو گی جس طرح ان ڈکیتوں نے کراچی کو لوٹا اور سندھ کو مشکلات سے دوچار کیا وہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتساب معاملہ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کی کاوشوں کی بھی تعریف کی ہے۔