زرمبادلہ کے ذخائر میں 18 ملین ڈالر اضافے کے بعد 9.85 ارب ڈالر ہوگئے، سٹیٹ بینک

State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائرمیں 18 ملین ڈالر اضافے کے بعد 9.85 ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 مارچ 2023 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.31 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.52 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 18 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔10 مارچ 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 18 ملین ڈالر اضافہ دیکھنے میں آیا۔