زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں جاری مالی سال کے دوران 2.652ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں جاری مالی سال کے دوران 2.652ارب ڈالرکانمایاں اضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 13.997ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 9.390ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 4.607ارب ڈالرتھا،16مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 16.649ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جس میں سٹیٹ بینک …

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں جاری مالی سال کے دوران 2.652ارب ڈالرکانمایاں اضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 13.997ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 9.390ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 4.607ارب ڈالرتھا،16مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 16.649ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 11.447ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5.202ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔ جاری مالی سال کے آغازسے لےکراب تک سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طورپر2.057ارب ڈالراوربینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 595ملین ڈالرکااضافہ ہواہے۔

مزید خبریں