زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری رواں سال کے دوران 3.926ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری کیلنڈر سال کے دوران مجموعی طور پر3.926ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بنک کی جانب سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکا حجم 15.927ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 11.731ارب ڈالر اور بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 4.195ارب ڈالر تھا۔17 …

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری کیلنڈر سال کے دوران مجموعی طور پر3.926ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بنک کی جانب سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکا حجم 15.927ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 11.731ارب ڈالر اور بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 4.195ارب ڈالر تھا۔17 اکتوبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 19.854ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 14.455ارب ڈالر اورکمرشل بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 5.398ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔

جاری کیلنڈرسال کے آغاز سے لےکر اب تک سٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طور پر2.724ارب ڈالر اورکمرشل بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرمیں 1.203ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں مجموعی طور پر585ملین ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

اعدادوشمارکے مطابق جون 2025کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکا حجم 19.269ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا جس میں سٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 14.506ارب ڈالر اور بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 4.763ارب ڈالر تھا۔ جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک سٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 51 ملین ڈالرکی کمی جبکہ کمرشل بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 635ملین ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر2.36 ماہ کی درآمدات کےلئے کافی ہیں ۔