زرمبادلہ کے ملکی ذخائر 22.66 ارب ڈالر ہو گئے

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر 22.66 ارب ڈالر ہو گئے۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 4 مارچ 2002ء کو ختم ہونے والے ہفتے میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 16.21 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 6.45 ارب ڈالر تھا۔ گذشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں غیر ملکی ادائیگیوں اور قرضہ کی …

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر 22.66 ارب ڈالر ہو گئے۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 4 مارچ 2002ء کو ختم ہونے والے ہفتے میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 16.21 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 6.45 ارب ڈالر تھا۔

گذشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں غیر ملکی ادائیگیوں اور قرضہ کی مد میں ادائیگیوں کی وجہ سے 250 ملین ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی۔