اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری کی کاوشوں سے چار سالہ ایمن کی 10 ماہ بعد جدہ سے پاکستان واپسی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ ایمن کی والدہ رانی بی بی کو مئی 2019ءمیں منشیات سمگلنگ کیس میں جدہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وزارت اوورسیز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق زیر …
زلفی بخاری کی کاوشوں سے 4 سالہ ایمن کی 10 ماہ بعد جدہ سے پاکستان واپسی، ایمن کی ماں جدہ میں منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار ہے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری کی کاوشوں سے چار سالہ ایمن کی 10 ماہ بعد جدہ سے پاکستان واپسی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ ایمن کی والدہ رانی بی بی کو مئی 2019ءمیں منشیات سمگلنگ کیس میں جدہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وزارت اوورسیز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق زیر سماعت کیس میں رانی بی بی کو سزائے موت یا 20 سال قید کی سزا کا امکان ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جدہ میں پاکستانی قونصل خانہ کے فلاحی ونگ نے چار سالہ ایمن کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ ایمن 10 ماہ سے جدہ میں محکمہ سوشل پروٹیکشن میں مقیم تھی۔ ایمن کو اپنی والدہ سے آخری ملاقات کےلئے جیل لے جایا گیا تھا۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ ایمن کو جدہ سے پشاور پی آئی اے کی پرواز PK0736 کے ذریعے پشاور ایئرپورٹ لائی جائے گی جہاں اوورسیز پاکستانیز فاو¿نڈیشن ایمن کے چچا کے ساتھ پشاور ایئرپورٹ پر اس کا استقبال کریں کرے گی۔ دبئی میں متعدد مقدمات کی بناءپر جیل میںقید عامر کو بھی جیل سے رہائی مل گئی ہے جنہیں پاکستان لایا جائے گا۔








