زمین کا درجہ حرارت 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی جانب گامزن ہے، رپورٹ

ٹوکیو ۔22نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ ممالک اگر کاربن کے اخراج میں کمی کے اہداف حاصل کر بھی لیں تب بھی رواں صدی کے آخر تک زمین کی آب و ہوا دو اعشاریہ نو ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم ہو سکتی ہے۔ جپانی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام نے ایمیشنز گیپ رپورٹ 2023 شائع کی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ …

ٹوکیو ۔22نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ ممالک اگر کاربن کے اخراج میں کمی کے اہداف حاصل کر بھی لیں تب بھی رواں صدی کے آخر تک زمین کی آب و ہوا دو اعشاریہ نو ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم ہو سکتی ہے۔

جپانی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام نے ایمیشنز گیپ رپورٹ 2023 شائع کی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2022 میں عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 57 ارب 40 کروڑ ٹن کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کاربن کے اخراج میں کمی کے موجودہ وعدوں پر مکمل عملدرآمد بھی رواں صدی کے درجہ حرارت میں اضافے کو قبل از صنعتی سطح سے 2.5 سے 2.9 درجے کے درمیان ہی محدود کر سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی حدت کو ڈیڑھ فیصد سے کم رکھنے کے لیے 2030 تک عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو 42 فیصد تک ضرور کم کرنا ہو گا۔