اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو نہ صرف ہمیشہ یاد رکھتی ہیں بلکہ ان کے افکار کو مشعل راہ بناتی ہیں۔ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں ہفتہ تقریبات کے افتتاح کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم …
زندہ قومیں اپنے محسنوں کو نہ صرف ہمیشہ یاد رکھتی ہیں بلکہ ان کے افکار کو مشعل راہ بناتی ہیں ‘ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو نہ صرف ہمیشہ یاد رکھتی ہیں بلکہ ان کے افکار کو مشعل راہ بناتی ہیں۔ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں ہفتہ تقریبات کے افتتاح کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی خصوصی ہدایات پر کیڈ کے زیر انتظام اداروں اور وفاقی نظامت تعلیمات کے تمام سکولوں اور کالجوں میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم ولادت کے حوالے سے تقریبات کے آغاز کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے ہفتہ تقریبات کے انعقاد پر وزارت اطلاعات و نشریات کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ قائد کے افکار سے نوجوان نسل کو روشناس کرانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں اور تمام سکولوں میں قائد کے افکار کو نمایاں طور پر آویزاں کرایا جا رہا ہے اور اساتذہ کو بھی اس لحاظ سے تربیت دی گئی ہے تاکہ آئندہ نسل کو بابائے قوم کے رہنما اصولوں اتحاد، تنظیم اور یقین محکم پر عمل پیرا ہو کر ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میںکردار ادا کرنے کے قابل بنا سکیں۔








