زونگ نے عازمین حج کی سہولت کے لیے خصوصی بنڈلز متعارف کرادئیے
زونگ نے عازمین حج کی سہولت کے لیے خصوصی بنڈلز متعارف کرادئیے
اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):پاکستان کی معروف کمپنی زونگ نےعازمین حج کی سہولت کے لیے خصوصی بنڈلز متعارف کرادئیے، جن کا مقصدعازمین حج کو ان کے مقدس سفر کے دوران رابطہ کی مسلسل اور بلا تعطل سہولت کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔زونگ بین الاقوامی رومنگ سروسز کے ذریعے تسلسل کو یقینی بناتا ہے جس کے تحت حجاج کرام سعودی عرب میں قیام کے دوران اپنا موجودہ پاکستانی نمبر استعمال کرتے ہوئے زونگ کے نیٹ ورک پر منسلک رہ سکتے ہیں۔ ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی فوری کنیکٹیوٹی دستیاب ہوتی ہے جس سے صارفین فوراً کمیونیکیشن سروسز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے سفر کے دوران اہم معلومات اور یادگار لمحات بلا کسی تعطل کے شیئربھی کر سکتے ہیں۔
ان بنڈلز کی ایک نمایاں خصوصیت سعودی عرب میں واٹس ایپ کے ذریعے بلا رکاوٹ رابطہ ہے جس کے ذریعے عازمین حج اپنے موجودہ زونگ نمبر پر بغیر کسی اضافی سیٹ اپ کے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب سے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔ان بنڈلز میں سعودی عرب آئی آر واٹس ایپ آفر (1 جی بی،قیمت1374 روپے)، منی حج بنڈل (2 جی بی، 10 منٹس، 10 ایس ایم ایس،قیمت1500 روپے) اور سپر حج بنڈل (5 جی بی، 20 منٹس، 50 ایس ایم ایس قیمت 3000روپے) شامل ہیں۔ زیادہ استعمال والے صارفین کے لیے میگا حج بنڈل بھی متعارف کرایا گیا ہے جس میں 10 جی بی ڈیٹا، واٹس ایپ کے لیے اضافی 2 جی بی، 60 منٹس اور 60 ایس ایم ایس،قیمت 5500روپے شامل ہیں۔
تمام بنڈلز کی معیاد 30 دن ہے جو حج کے دوران قابلِ اعتماد، آسان اور بلا تعطل رابطہ یقینی بناتے ہیں۔زونگ کے ہیڈ آف انٹرنیشنل بزنس خرم اسحاق نے کہاکہ پاکستانی عازمین حج کی خدمت ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ ہم نے روایتی آفرز سے آگے بڑھ کر ایسے ذاتی نوعیت کے بنڈلز تیار کیے ہیں جو آج کے دور میں فیملیز کے مابین رابطے کے انداز کی عکاسی کرتے ہیں۔ ہم نے ان ایپس، خصوصاً واٹس ایپ کے لیے تیز رفتار اور بلا رکاوٹ رسائی کو ترجیح دی ہے جن پر حجاج کرام سب سے زیادہ انحصار کرتے ہیں، تاکہ عازمین کی سہولت اور ذہنی سکون کی ضرورت پوری ہو سکے۔
ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم اپنے صارفین کو گھر سے جوڑے رکھنے کا ذریعہ بنتے ہیں تاکہ وہ اپنی زندگی کے اس اہم ترین سفر پر مکمل توجہ مرکوز رکھ سکیں۔زونگ کے صارفین ان خصوصی بنڈلز کو باآسانی زونگ ویب سائٹ، مائی زونگ ایپ یا 310 ڈائل کر کے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔ان خصوصی آفرز کے ذریعے زونگ جدید اور اختراعی سروسز کے ساتھ پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہا ہے جبکہ عازمین حج کے لیے بلا تعطل رابطہ اور ایک ہموار تجربہ یقینی بنا رہا ہے۔









