زہریلی گیسیں خارج کرنے والے سبھی ممالک مل کر ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف لڑیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 4 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا ہے زہریلی گیسیں خارج کرنے والے بڑے ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ کی قیادت کرنی چاہیے۔ گوٹریس نے فرانسیسی مشن کی جانب سے منعقدہ ایک اجلاس میں کہا کہ زیادہ زہریلی گیسں خارج کرنے والے ممالک پر موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں قیادت کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔انہوں …

اقوام متحدہ ۔ 4 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا ہے زہریلی گیسیں خارج کرنے والے بڑے ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ کی قیادت کرنی چاہیے۔ گوٹریس نے فرانسیسی مشن کی جانب سے منعقدہ ایک اجلاس میں کہا کہ زیادہ زہریلی گیسں خارج کرنے والے ممالک پر موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں قیادت کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔انہوں نے اجلاس میں دنیا بھر کے ممالک سے کوئلے کی کھپت کو کم کرنے کے لیے اپیل کی۔سیکرٹری جنرل نے وعدہ کیا کہ اقوام متحدہ ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں دیگر ممالک کی مدد کے لیے مصروف عمل ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔