زیادہ تر غیر ملکی جرمن زبان سیکھنے میں ناکام

برلن ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) جرمنی میں اعداد و شمار کے مطابق پناہ گزینوں کی اکثریت جرمن زبان کا امتحان پاس کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔جرمنی میں روز مرہ کے امور سرانجام دینے اور غیر ملکیوں کے جرمن معاشرے میں سماجی انضمام کے لیے جرمن زبان کا سرٹیفیکیٹ بی ون ایک بنیادی ضرورت سمجھا جاتا ہے۔ جرمنی کے وفاقی ادارہ برائے ترک وطن و مہاجرت نے مہاجرین …

برلن ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) جرمنی میں اعداد و شمار کے مطابق پناہ گزینوں کی اکثریت جرمن زبان کا امتحان پاس کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔جرمنی میں روز مرہ کے امور سرانجام دینے اور غیر ملکیوں کے جرمن معاشرے میں سماجی انضمام کے لیے جرمن زبان کا سرٹیفیکیٹ بی ون ایک بنیادی ضرورت سمجھا جاتا ہے۔ جرمنی کے وفاقی ادارہ برائے ترک وطن و مہاجرت نے مہاجرین کو جرمن زبان سکھانے کے لیے خصوصی انتظامات بھی کر رکھے ہیں۔بی اے ایم ایف کے مطابق جرمن زبان سیکھنے میں سب سے زیادہ مشکل افریقی ممالک صومالیہ اور اریٹریا سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں کو پیش آتی ہے۔ ان ممالک سے تعلق رکھنے والے ہر چار مہاجرین میں سے صرف ایک ہی جرمن زبان کے امتحان میں کامیاب ہو پایا۔اسی طرح جرمنی میں پناہ گزین عراقی مہاجرین میں بھی جرمن زبان کے امتحان میں کامیابی کی شرح محض 29 فیصد رہی۔ یورپ میں مہاجرین کا بحران شروع ہونے کے بعد جرمنی پہنچنے والے تارکین وطن میں سے سب سے زیادہ کا تعلق شام اور افغانستان سے تھا۔ مہاجرین کے لیے جرمن زبان کا خصوصی امتحان پاس کرنے والے شامی اور افغان باشندوں کا تناسب بھی صرف ایک تہائی رہا۔

مزید خبریں