دہرادون۔13نومبر (اے پی پی):بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کے شہر دہرادون میں زیرِ تعمیر سرنگ کے منہدم ہونے سے 40 ورکرز پھنس گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی بھارت میں ریسکیو ٹیم کی دوسرے روز بھی زیرِ زمین پھنسے افراد کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں ۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے سینئر کمانڈر نے بتایا کہ سرنگ میں پھنسے افراد محفوظ ہیں اور ان کو پائپ کے ذریعے …
زیرِ تعمیر سرنگ کے منہدم ہونے سے 40 ورکرز پھنس گئے

مزید خبریں
دہرادون۔13نومبر (اے پی پی):بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کے شہر دہرادون میں زیرِ تعمیر سرنگ کے منہدم ہونے سے 40 ورکرز پھنس گئے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی بھارت میں ریسکیو ٹیم کی دوسرے روز بھی زیرِ زمین پھنسے افراد کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں ۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے سینئر کمانڈر نے بتایا کہ سرنگ میں پھنسے افراد محفوظ ہیں اور ان کو پائپ کے ذریعے سانس کے لیے آکسیجن ،پانی اور کھانا فراہم کیا جا رہا ہے ۔
مشینوں کے ذریعے 20 میٹر تک ملبے کو ہٹا لیا گیا ہے مگر افراد 40 میٹر سے زائد گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں جن کو بھاری مشینوں سے 3 فٹ گہری کھدائی کے بعد نکال لیا جائے گا۔








