سا¶تھ ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع

اسلام آباد ۔02اپریل (اے پی پی)پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) کے زیر اہتمام سا¶تھ ایشین سینئر جوڈو چیمپیئن شپ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آبادمیں شروع ہوگیا۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 27 مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی ہے جن میں 15 مرد …

اسلام آباد ۔02اپریل (اے پی پی)پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) کے زیر اہتمام سا¶تھ ایشین سینئر جوڈو چیمپیئن شپ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آبادمیں شروع ہوگیا۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 27 مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی ہے جن میں 15 مرد اور12 خواتےن کھلاڑی شامل ہیں اور انہیں تین کوچز طالب حسین، جمیل کھوکھر اور محمد جلال جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ فیڈریشن نے ایونٹ میں قومی ٹیم کے انتخاب کےلئے دو روزہ ٹرائلز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں لئے جس میں واپڈا، آرمی، ریلوے، فاٹا، اسلام آباد، فاٹا اور بلوچستان کے 60 مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔