سائنسدانوں،انجینئرز اور ٹیکنیشن کی محنت سے ہم طبی اور حفاظتی سامان میں خود کفیل ہیں بلکہ دنیا کی مددکے قابل بھی ہیں،چوہدری فواد حسین

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا کہ فروری میں جب پہلاکورونا کیس پاکستان میں ظاہر ہوا تو بڑا مسئلہ یہ تھا کہ ماسک سے لیکر وینڑی لیٹرز تک ہمارے پاس طبی سامان نہیں تھا۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کورون ایک مرتبہ پھر بڑھ رہا ہے لیکن اس بار ہمارے سائنسدانوں،انجینئرز اور ٹیکنیشن کی محنت کی …

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا کہ فروری میں جب پہلاکورونا کیس پاکستان میں ظاہر ہوا تو بڑا مسئلہ یہ تھا کہ ماسک سے لیکر وینڑی لیٹرز تک ہمارے پاس طبی سامان نہیں تھا۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کورون ایک مرتبہ پھر بڑھ رہا ہے لیکن اس بار ہمارے سائنسدانوں،انجینئرز اور ٹیکنیشن کی محنت کی وجہ سے ہم نہ صرف طبی اور حفاظتی آلات و سامان کے حوالہ سے خود کفیل ہیں بلکہ دنیا کی مددکے قابل بھی ہیں۔