سائنسدانوں کی ایک بین الاقوامی ٹیم کا ہمارے نظام شمسی سے باہر 104نئے سیارے دریافت کرنے کا اعلان

واشنگٹن۔ 19 جولائی (اے پی پی) سائنسدانوں کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے ہمارے نظام شمسی سے باہر 104نئے سیارے دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں سے 4 کی سطح زمین جیسی ہے۔ ماہرین کی ٹیم میں شامل یونیورسٹی آف ہوائی کے پروفیسر ایوان سینوکوف نے بتایا کہ ان سیاروں کی دریافت میں خلاءمیں نصب کیپلرٹیلی سکوپ کے ساتھ ساتھ امریکا کے جزائر ہوائی میں نصب 4 دوربینوں …

واشنگٹن۔ 19 جولائی (اے پی پی) سائنسدانوں کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے ہمارے نظام شمسی سے باہر 104نئے سیارے دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں سے 4 کی سطح زمین جیسی ہے۔ ماہرین کی ٹیم میں شامل یونیورسٹی آف ہوائی کے پروفیسر ایوان سینوکوف نے بتایا کہ ان سیاروں کی دریافت میں خلاءمیں نصب کیپلرٹیلی سکوپ کے ساتھ ساتھ امریکا کے جزائر ہوائی میں نصب 4 دوربینوں کی بھی مدد کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 60 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تیار کردہ کیپلر دوربین سے اب تک کائنات میں نظام شمسی سے باہر 4600 سیارے دیکھے جاچکے ہیں جو اپنے اپنے سورج کے گرد مداروں میں گردش کررہے ہیں۔

Leave a Reply