واشنگٹن۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) سابق امریکی صدر براک اوباما کو نئی نوکری مل گئی ہے اور اب وہ عدالت میں جیوری کے فرائص انجام دیں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست الی نوائے میں عدالت کے عہدیدار نے بتایا کہ سابق صدر براک اوباما جیوری کی ذمہ داری ادا کرنے کیلئے رضامند ہیں۔اس بارے میں زیادہ تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئی ہیں تاہم یہ تصدیق کی گئی …
سابق امریکی صدر براک اوباما کو جیوری بننے کی پیشکش
واشنگٹن۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) سابق امریکی صدر براک اوباما کو نئی نوکری مل گئی ہے اور اب وہ عدالت میں جیوری کے فرائص انجام دیں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست الی نوائے میں عدالت کے عہدیدار نے بتایا کہ سابق صدر براک اوباما جیوری کی ذمہ داری ادا کرنے کیلئے رضامند ہیں۔اس بارے میں زیادہ تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئی ہیں تاہم یہ تصدیق کی گئی ہے کہ اوباما آئندہ ماہ کاونٹی آ رہے ہیں۔صدر اوباما کو عدالت میں دیوانی اور فوجداری مقدمات کے لیے طلب کیا جا سکتا ہے۔براک اوباما نے ہارورڈ کے لاءسکول سے تعلیم حاصل کی اور سینیٹر بننے سے قبل وہ 12 سال تک شکاگو یونیورسٹی کے لاسکول میں پڑھاتے تھے۔اس کے علاوہ انھوں نے شہری حقوق کے وکیل کے طور پر بھی کام کیا ہے۔









