مانچسٹر ۔14اکتوبر (اے پی پی):سابق برطانوی اولمپک ایتھلیٹکس کوچ جوز ویسنٹے لیوا موڈاہل پر بچوں سے جنسی زیادتی کے 19 سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق جوز ویسنٹے لیوا موڈاہل پرجو الزامات عائد کیے گئے ہیں ان میں بچوں سے جنسی زیادتی، ریپ اور زبردستی و جبر پر مبنی رویہ شامل ہے ۔کراؤن پراسیکیوشن سروس (سی پی ایس )کے مطابق یہ تمام الزامات ایک ہی …
سابق برطانوی اولمپک ایتھلیٹکس کوچ پر بچوں سے جنسی زیادتی کے سنگین الزامات عائد

مزید خبریں
مانچسٹر ۔14اکتوبر (اے پی پی):سابق برطانوی اولمپک ایتھلیٹکس کوچ جوز ویسنٹے لیوا موڈاہل پر بچوں سے جنسی زیادتی کے 19 سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق جوز ویسنٹے لیوا موڈاہل پرجو الزامات عائد کیے گئے ہیں ان میں بچوں سے جنسی زیادتی، ریپ اور زبردستی و جبر پر مبنی رویہ شامل ہے ۔کراؤن پراسیکیوشن سروس (سی پی ایس )کے مطابق یہ تمام الزامات ایک ہی خاتون سے متعلق ہیں اور ان مبینہ واقعات کا دورانیہ 2012 سے 2024 تک کا ہے۔
ناروے سے تعلق رکھنے والے ملزم جوز ویسنٹے لیوا موڈاہل سابق مڈل ڈسٹنس اولمپک رنر ڈیان موڈاہل کے شوہر ہیں۔ جوز ویسنٹے لیوا موڈاہل کو اب مانچسٹر میجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔کراؤن پراسیکیوشن سروس (سی پی ایس )کے ڈپٹی چیف کراؤن پراسیکیوٹر، جیمز بولٹن سمتھ نے کہا ہے کہ ہمارے پراسیکیوٹرز نے شواہد کا بغور جائزہ لیا ہے اور یہ فیصلہ کیا ہے کہ مقدمہ عدالت میں چلانے کے لیے شواہد کافی ہیں اور عوامی مفاد میں اس پر کارروائی ضروری ہے۔یہ مقدمہ گریٹر مانچسٹر پولیس کی طویل تفتیش کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں ملزم کی سرگرمیوں کی تفصیل سے تحقیقات کی گئیں۔








