سرینگر ۔ 26 مئی(اے پی پی)سابق بھارتی وزیر مانی شنکر آئیر کی قیادت میں بھارتی وفد نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور شبیر شاہ سے ملاقاتیں کیں جبکہ یاسین ملک نے وفد سے ملاقات سے انکار کردیا، وفد میں آئی ڈی کھجوریہ، ونود شرما، او پی شاہ اور کپل کاک بھی شامل تھے۔مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید …
سابق بھارتی وزیر مانی شنکر آئیر کی قیادت میں بھارتی وفد کی سیدعلی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور شبیر شاہ سے ملاقاتیں

مزید خبریں
سرینگر ۔ 26 مئی(اے پی پی)سابق بھارتی وزیر مانی شنکر آئیر کی قیادت میں بھارتی وفد نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور شبیر شاہ سے ملاقاتیں کیں جبکہ یاسین ملک نے وفد سے ملاقات سے انکار کردیا، وفد میں آئی ڈی کھجوریہ، ونود شرما، او پی شاہ اور کپل کاک بھی شامل تھے۔مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کر کے جب تک انہیں انکا پیدائشی حق، حق خود رادیت نہیں دیا جاتا، کشمیر میں امن نہیں آئے گا اور نہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات خوشگوار ہو سکتے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے کانگریس کے رہنما او سابق بھارتی وزیر مانی شنکر آیار کی قیادت میں ایک بھارتی وفد سے سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی دلی کے تخت پر جنونی فرقہ پرست لوگ براجمان ہوگئے ہیں اور وہ جنگی جنون پیدا کرکے پورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔








