اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ غریبوں کے مال پر سیر سپاٹے کرنے والوں کا یوم حساب آن پہنچا ہے، سابق حکمران قوم کے مال پر بادشاہ بنے پھرتے تھے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کے غیر ملکی دورے " مال مفت دل بے رحم" …
غریبوں کے مال پر سیر سپاٹے کرنے والوں کا یوم حساب آن پہنچا ہے، سابق حکمران قوم کے مال پر بادشاہ بنے پھرتے تھے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ غریبوں کے مال پر سیر سپاٹے کرنے والوں کا یوم حساب آن پہنچا ہے، سابق حکمران قوم کے مال پر بادشاہ بنے پھرتے تھے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کے غیر ملکی دورے ” مال مفت دل بے رحم” کے مصداق ہیں۔ اپنی چونی نہ خرچ کرنے والوں نے قوم کے سرمائے سے کروڑوں روپے کی ٹپ دی۔ انہوں نے کہاکہ یہ لٹیرے ٹپ میں قوم کا مال نہ دیتے تو آج قوم غربت سے ہلکان نہ ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ آج اپنی اس لوٹ مار کو یہ بے شرمی سے استحقاق قرار دیتے ہیں ۔ ان کی گاڑیاں سرکاری اور بیرون ملک ذاتی دور ے بھی قوم کی جیب سے کئے گئے۔ آج حساب کی باری آئی تو رونا دھونا ختم نہیں ہو رہا ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ حساب دیئے بغیر ان کی جان چھوٹنے والی نہیں ہے۔








