اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت اور اس کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار قومی معیشت کی تباہی و بربادی کے ذمہ دار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی …
سابق حکومت قومی معیشت کی تباہی و بربادی کے ذمہ دار ہے، علی محمد خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت اور اس کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار قومی معیشت کی تباہی و بربادی کے ذمہ دار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے حکومت مثبت اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور اس ضمن میں سخت فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب اور چین کے شاندار دورے موجودہ حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کی عکاسی کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت نے دھرنہ دینے والوں کے ساتھ مذاکرات کیے اور دھرنے کو پرامن طریقے سے ختم کر دیا۔








