اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):سابق رکن قومی کمیشن برائے اقلیتی امور البرٹ ڈیوڈ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کرسمس تقریبات میں شرکت پر دلی شکریہ ادا کیا ہے۔ ہفتہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اعلیٰ قیادت کی موجودگی نہ صرف مسیحی برادری کے لیے باعثِ مسرت ہے بلکہ یہ پاکستان میں موجود دیگر مذاہب کے ماننے …
سابق رکن قومی کمیشن برائے اقلیتی امور البرٹ ڈیوڈ کا کرسمس تقریبات میں شرکت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ اظہار تشکر

مزید خبریں
اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):سابق رکن قومی کمیشن برائے اقلیتی امور البرٹ ڈیوڈ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کرسمس تقریبات میں شرکت پر دلی شکریہ ادا کیا ہے۔ ہفتہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اعلیٰ قیادت کی موجودگی نہ صرف مسیحی برادری کے لیے باعثِ مسرت ہے بلکہ یہ پاکستان میں موجود دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے لیے احترام کی ایک روشن مثال ہے۔ البرٹ ڈیوڈ نے وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کرسمس تقریبات میں بھرپور شرکت کرکے پاکستان کے مسیحی شہریوں کے ساتھ یکجہتی اور محبت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ عمل اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری قومی قیادت پاکستان کے تمام شہریوں کے حقوق اور وقار کے تحفظ کے لیے یکساں طور پر پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کی ثقافتی اور مذہبی تنوع کو تسلیم کرنے اور اس کی قدر کرنے کا مظہر ہے۔ سابق رکن قومی کمیشن برائے اقلیتی امور نے کہا کہ اس فیصلے اور شرکت نے اس حقیقت کو اجاگر کیا ہے کہ ریاستی سطح پر تمام شہریوں کے حقوق اور وقار کا احترام کیا جاتا ہے چاہے وہ کسی بھی مذہب یا عقیدے سے تعلق رکھتے ہوں۔البرٹ ڈیوڈ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ اس طرح کے اقدامات مستقبل میں مزید ہم آہنگی، یکجہتی اور باہمی احترام کو فروغ دیں گے اور پاکستان کو ایک زیادہ پرامن اور متحد معاشرہ بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔








