سابق صدر ٹرین ڈک لوانگ کے دور میں ویتنام نے داخلی ،سیاسی اور معاشی استحکام حاصل کیا ،ظفر بختاوری

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):پاکستان آسیان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین ظفر بختاوری کی قیادت میں ویت نام ایمبیسی کا دورہ کیا اور ویت نام کے سابق صدر ٹرین ڈک لوانگ کی وفات پر ویت نام کے سفیرفیم ان ٹوان سے اظہارِ تعزیت کیا ۔ اس موقع پر صدف عاصم عباسی اور ملک محسن خالد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ظفر بختاوری نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج …

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):پاکستان آسیان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین ظفر بختاوری کی قیادت میں ویت نام ایمبیسی کا دورہ کیا اور ویت نام کے سابق صدر ٹرین ڈک لوانگ کی وفات پر ویت نام کے سفیرفیم ان ٹوان سے اظہارِ تعزیت کیا ۔

اس موقع پر صدف عاصم عباسی اور ملک محسن خالد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ظفر بختاوری نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدرٹرینڈ ڈک لوانگ ایک عظیم سیاسی قائد تھے۔ انہوں نے ویت نام کو قومی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھایا۔ ان کی قیادت میں ویت نام نے نہ صرف داخلی استحکام حاصل کیا بلکہ عالمی سطح پر بھی نمایاں مقام حاصل کیا۔

مرحوم سابق صدر نے ویت نام میں معاشی اصلاحات کیں جن کے نتیجے میں آج ویت نام مشرقی دنیا میں ایک اہم معاشی طاقت بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرینڈ ڈک لوانگ نے صرف آسیان خطے ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی ویت نام کے مثبت کردار کو فروغ دیا۔ ان کی قیادت میں ویت نام نے امن، ترقی، اور خوشحالی کے اصولوں کو اپنایا اور یہی عوامل ملک کی مضبوط بنیاد بنے۔

اس موقع پر ظفر بختاوری نے ویت نام کے سفیر سے باہمی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے تجارتی وفود کے تبادلے، ثقافتی تعلقات کے فروغ اور مشترکہ تقریبات کے انعقاد پر بات کی اور پاکستان آسیان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ایسوسی ایشن کا وفد جلد آسیان ممالک کا دورہ کرے گا جس میں ویت نام سرفہرست ہے۔

 

مزید خبریں