سابق وزیراعظم محمد نواز احتساب عدالت میں پیش ہو گئے

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف منگل کواحتساب عدالت میں پیش ہو گئے، احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ،ان کے صاحبزادوں، صاحبزادی اور کپٹن (ر)صفدر کے خلاف دائر ریفرنسز کی سماعت 2اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے حسین نواز، حسن نواز، مریم صفدر اور کیپٹن (ر) صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔منگل کو احتساب عدالت …

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف منگل کواحتساب عدالت میں پیش ہو گئے، احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ،ان کے صاحبزادوں، صاحبزادی اور کپٹن (ر)صفدر کے خلاف دائر ریفرنسز کی سماعت 2اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے حسین نواز، حسن نواز، مریم صفدر اور کیپٹن (ر) صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز کی سماعت کی تو اس موقع پر سابق وزیر اعظم عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے ان کی حاضری لگانے کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی ۔

Leave a Reply