اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمدنواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کو بدنام کر رہے ہیں، لاڈلے نے اوپرسے حکم لینے کی عادت بنا لی ہے۔ بدھ کو یہاں احتساب عدالت کے باہرصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کو بدنام کر رہے ہیں، …
سابق وزیراعظم محمد نواز شریف احتساب عدالت کے باہرصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمدنواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کو بدنام کر رہے ہیں، لاڈلے نے اوپرسے حکم لینے کی عادت بنا لی ہے۔ بدھ کو یہاں احتساب عدالت کے باہرصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کو بدنام کر رہے ہیں، لاہور کے عوام نے گزشتہ روز تیسری بار عمران خان کو مسترد کر دیا ہے، وہ وکٹ گرانے کا بہانہ کرکے لاہور سے بھاگ آئے ہیں، عمران خان کی تو لاہور میں اپنی وکٹ گر گئی ہے، 2013ءمیں عوام نے عمران خان کو مسترد کیا تھا، 2018ءکے نتائج بھی اسی طرح کے ہوں گے، عمران خان لاہور سے بھاگنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر چکے ہیں، آج کی نوجوان نسل جو عمران خان کا ساتھ دیتی تھی مایوس ہو چکی ہے، نوجوان نسل جان چکی ہے کہ عمران خان کون سی تبدیلی کے خواب دیکھ رہے ہیں، یہ لوگ تبدیلی لانے کے دعویدار تھے لیکن اوپر سے حکم پر تیر پر مہر لگا دی، لاڈلے کو اوپر سے حکم لینے کی عادت ہے۔








