سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ نیب کا قانون مارشل لاءدور میں بنا لیکن یہ ہماری غلطی تھی کہ اسے ختم نہ کر سکے۔ منگل کو یہاں احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کے خلاف بے بنیاد الزام لگانے والوں کو ثبوت دینے چاہئیں یا پھر جھوٹے الزامات کی مہم …

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ نیب کا قانون مارشل لاءدور میں بنا لیکن یہ ہماری غلطی تھی کہ اسے ختم نہ کر سکے۔ منگل کو یہاں احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کے خلاف بے بنیاد الزام لگانے والوں کو ثبوت دینے چاہئیں یا پھر جھوٹے الزامات کی مہم بند کر دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لندن فلیٹس سرکاری رقم سے نہیں خریدے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے تھے کہ نیب کا قانون مارشل لاءدور میں بنا لیکن یہ ہماری غلطی تھی کہ اسے ختم نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے خلاف ہتھکنڈے برداشت کر لوں گا لیکن قوم کے خلاف اقدامات برداشت نہیں کر سکتا۔