سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات ، ملکی سیا سی اور بین الاقوامی صورتحا ل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیا ل کیا لاہور۔17 اگست (اے پی پی )سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے جمعرات کے روز جمعیت علماءاسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے جا تی عمرہ رائے ونڈ میں ملاقات کی ،جس میں دونوں راہنماﺅں نے ملکی سیا سی اور …
سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات

مزید خبریں
سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات ، ملکی سیا سی اور بین الاقوامی صورتحا ل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیا ل کیا
لاہور۔17 اگست (اے پی پی )سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے جمعرات کے روز جمعیت علماءاسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے جا تی عمرہ رائے ونڈ میں ملاقات کی ،جس میں دونوں راہنماﺅں نے ملکی سیا سی اور بین الاقوامی صورتحا ل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیا ل کیا ، بعد ازاں مولانا محمد امجد خان نے بتا یا کہ دونوں رہنماﺅںمیں اس بات پراتفاق ہواکہ ملک میں جمہور ی عمل جاری رہنا چاہیے اور جو ملک کی اقتصادی ترقی کے لیئے فیصلے کیئے گئے ہیں ان کو جلد پایا تکمیل تک پہنچنا چاہیے جس میں سب سے اہم فیصلہ سی پیک ہے اور سی پیک کے منصوبے کی تکمیل پاکستان کی معیشت میں بہتری کے لیے بے حد ضرور ی ہے ، ترقی کا سفر جاری رہنا چاہیے تمام میگا منصوبے جلد مکمل ہونے چاہیےںان میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے دونوں راہنماﺅں میں اس بات پر اتفاق تھا کہ پاکستان میں سیا سی عدم استحکام پیدا کر نے اور اقتصادی ترقی روکنے کے لیئے جوبین الاقوامی سازشیں ہورہی ہےں ان سازشوں کا مقابلہ سب جماعتوں کو مل کر کر نا ہے اس حوالے اس بات کی ضرورت بھی ہے تمام جماعتیں اپنا مثبت کر دار ادا کریں ۔








