اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ انہیں معلوم تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کے حق میں نہیں آئے گا۔ بدھ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ ہمیں فیئر ٹرائل کے حق سے محروم رکھا گیا ہے ، ان کے خلاف ریفرنس بد …
سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ انہیں معلوم تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کے حق میں نہیں آئے گا۔ بدھ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ ہمیں فیئر ٹرائل کے حق سے محروم رکھا گیا ہے ، ان کے خلاف ریفرنس بد نیتی پر مبنی ہیں اور انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلوں کو کوئی بھی مثبت انداز میں یاد نہیں رکھتا۔ہر کوئی جانتا ہے کہ یہاں گذشتہ 70 سال سے یہی کچھ ہو رہا ہے۔مجھے معلوم تھا کہ فیصلہ میرے حق میں نہیں آئے گا ۔









