سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں عدالتی اصلاحات ہمارے منشور کا حصہ ہوں گی کیونکہ اصلاحات قوم اور وقت کی ضرورت ہیں، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کی سیاست کا مقصد صرف عوام کو دھوکا دینا ہے،وہ ہمیشہ سے چور دروازے سے آنے کے خواہش مند ہیں اور ہر وقت امپائر کی انگلی کی طرف …

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں عدالتی اصلاحات ہمارے منشور کا حصہ ہوں گی کیونکہ اصلاحات قوم اور وقت کی ضرورت ہیں، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کی سیاست کا مقصد صرف عوام کو دھوکا دینا ہے،وہ ہمیشہ سے چور دروازے سے آنے کے خواہش مند ہیں اور ہر وقت امپائر کی انگلی کی طرف دیکھتے ہیں۔ جمعہ کواحتساب عدالت میں یشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محمد نوازشریف نے کہا کہ اصلاحات قوم اور وقت کی ضرورت ہیں، اصلاحات کا دروازہ ہر وقت کھلا رہنا چاہیے، عدالتی اصلاحات آئندہ الیکشن میں ہمارے منشورکا حصہ ہوں گی۔ ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تحریک عدل کے لیے کسی انٹرنیشنل فرم کی خدمات نہیں لیں، اس کے لیے ہمارے پاس اپنا مواد بہت ہے۔

مزید خبریں